اُردو فواد عالم کی ایک اور سنچری، کس کے خلاف؟ By The Pak Sports - April 13, 2021 0 561 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کی زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاریاں عروج پر ہیں، اسی دوران فواد عالم کی سنچری سامنے آئی ہے۔ لاہور میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیاریوں کے دوران پاکستانی اسکواڈ نے پریکٹس میچ کھیلا۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے پہلے دن بیٹسمینوں نے وکٹ پر 86 اوورز گزارے اور 5 وکٹ پر 305رنز بنائے۔ اس دوران فواد عالم نے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پریکٹس میچ کے پہلے دن آغا سلمان 74، عابد علی 33، اظہر علی 26 اور عمران بٹ 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لیگ اسپنر زاہد محمود نے 2 جبکہ شاہنواز دھانی اور وقاص مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دو روز قبل زاہد محمود نے زمبابوے کے دورے کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم وہ نہیں جاسکے تھےاب وہ ٹیسٹ اسکواڈ کے 21اپریل کو روانہ ہوں گے۔