وزیر اعظم عمران خان نے رواں برس ستمبر میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو فلم پالیسی تیار کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے رواں برس ستمبر میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے نئے اقدامات اٹھانے کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ اداروں اور حکام کو جلد پالیسی بنانے کی ہدایات کی تھیں۔
نئی پالیسی کے تحت فلم اور سنیما انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ساتھ ہی معیاری فلمیں بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تھا۔
ساتھ ہی وزیر اعظم نے قابل استطاعت لاگت کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے ملک بھر میں سنگل اسکرین سنیما قائم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا تھا۔اور اب وزیر اطلاعات نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے بعد فلم پالیسی تیار کی جا چکی ہے، جس پر مزید غور و فکر جاری ہے اور کوشش کرکے اسے مارچ 2021 تک نافذ کردیا جائے گا۔