فرانس کی وزیر کھیل نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ٹینس کے بڑے ایونٹ فرنچ اوپن کو موخر کئے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ فرانس میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
تمام کاروباری سرگرمیوں کو محدود کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ شہریوں کو ایس او پیز کی سخت پابندی کرنے کا کہا گیا ہے۔
ادھر ان سخت اقدامات سے سپورٹس کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔صرف کچھ کھیلوں کو ہی محدود پیمانے پر ہی اجازت دی گئی ہے، ان میں ٹینس کا کھیل بھی شامل ہے تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ ٹینس کے سب سے بڑے ایونٹ کو شاید رواں سال بھی ملتوی کر دیا جائے کیونکہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے شدید خطرات پیدا کر دیئے ہیں۔
رواں سال فرنچ اوپن کے افتتاح کیلئے 23 مئی کی تاریخ رکھی گئی ہے لیکن حکام کی جانب سے ایسے بیانات سامنے آ رہے ہیں کہ اس کا انعقاد صحت عامہ کے جائزے کے بعد ہی لیا جائے گا۔