فخر زمان کا جیت کے بعد ’گگلی اسٹائل

0
994

پاکستان سُپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعد لاہور کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے فخر زمان نے گگلی چیلنج میں حصہ لے لیا۔

فخر زمان کا جیت کے بعد ’گگلی اسٹائل‘

پی ایس ایل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فخر زمان کے گگلی چیلنج  کی مختصر ویڈیو شیئر کی گئی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ یہی وجہ ہے کہ فخر زمان ہر میچ کی جان ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔