عمر گل کے ہاں ننھی پری کی آمد

0
571

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کے ہاں بیٹی ’زینب‘ کی پیدائش ہوئی ہے۔

سابق کرکٹر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ’اللّٰہ نے ایک بار بھر انہیں رحمت سے نوازا ہے، زینب اور ماہ دونوں خیریت سے ہیں اور بخیر و عافیت گھر آگئے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ اہلیہ اور بیٹی دونوں کی صحت اچھی ہے، اللّٰہ پاک  لمبی اور صحتمند زندگی عطا کرے۔

عمر گل نے اپنے پیغام میں مداحوں سے اہل خانہ کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی گئی۔

خیال رہے کہ عمر گل 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں پہلی بیٹی ریحاب کی پیدائش 2012 میں جبکہ بیٹے عیسیٰ کی پیدائش 2015 میں ہوئی۔

عمر گل کے ٹوئٹ پر ساتھی کرکٹر اور ملک کی دیگر معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس اور ان کی اہلیہ سمیت محمد حفیظ، سابق کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، شاداب، فخر زمان اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے نومولود کی صحمتند زندگی کیلئے دعا کی۔