عمران خان کی گرفتاری، پاکستان کے سابق کرکٹرز کی مذمت

0
442
پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی پاکستان کے سابق کرکٹرز نے مذمت کی ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کی مذمت سابق فاسٹ بولر وسیم اکر، وقار یونس اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وسیم اکرم نے لکھا ہے کہ آپ اکیلے ہیں لیکن آپ کے ساتھ لاکھوں لوگ ہیں۔

وقار یونس نے بھی عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی اور لکھا کہ کپتان آپ کے ساتھ ہیں۔

محمد حفیظ نے عمران خان کی گرفتاری کو دردناک اورقابل مذمت عمل قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے والے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو رینجرز نے نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں رینجرز نے اپنی حراست میں لے لیا تھا۔