اُردو عماد وسیم بیٹی کو پہلی بار چڑیا گھر لے گئے By The Pak Sports - April 19, 2021 0 702 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم اہلیہ کے ہمراہ اپنی بیٹی کو پہلی بار چڑیا گھر لے گئے۔ عماد وسیم نے اپنے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی فیملی فوٹوز شیئر کی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں عماد وسیم اور اُن کی اہلیہ کے ہمراہ اُن کی ننھی عنایا جھولے میں موجود ہے۔ عماد وسیم نے خوبصورت فیملی فوٹوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’وہ اپنی بیٹی عنایہ کی پہلی ٹرپ پر اُسے چڑیا گھر لے کر گئے۔‘ قومی کرکٹر نے یہ تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا ’فیملی ڈے۔‘ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ بیٹی کے نام کے حوالے سے عماد وسیم نے بتایا تھا کہ نومولود کا نام انہوں نے سیدہ عنایہ عماد رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔