علی ظفر کی ٹک ٹاک ویڈیو کے چرچے

0
936

دُنیا بھر میں مقبول پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دانی خان سواتی نامی صارف نے علی ظفر کی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے۔

مذکورہ ٹک ٹاک ویڈیو میں علی ظفر جھیل کے کنارے کھڑے اپنی سُریلی آواز میں بھارت کے مشہور گلوکار کشور کمار اور آشا بھوسلے کا مقبول ترین گانا ’یہ راتیں، یہ موسم ندی کا کنارہ‘ گنگنا رہے ہیں۔

ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جادوئی آواز، رات کا حسین منظر اور پھر یہ گانا، واقعی یہ سب پرفیکٹ ہے۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’علی ظفر‘ اور ’بھائی حاضر ہے‘ کا بھی استعمال کیا۔

دوسری جانب علی ظفر نے ٹوئٹر صارف کی اس محبت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ’ارے، ارے۔‘

علی ظفر کا جواب دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ بھی اپنی تعریف پر خوش سے جھوم اُٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر علی ظفر کے اس وقت تین لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

علی ظفر کی ٹک ٹاک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

علی ظفر نے اب تک اپنی خوبصورت آواز میں کئی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی ہیں جن پر لاکھوں میں لائکس آئے ہیں۔