سوئنگ کے سلطان کے لقب سے دُنیا بھر میں مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی اپنی اہلیہ شنیرا سے طویل جُدائی پر اُداس نظر آرہے ہیں۔
حال ہی میں شنیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک معمر جوڑا طویل عرصے کی جدائی کے بعد ملا۔
ویڈیو میں دِکھایا گیا تھا کہ ایک معمر شخص نے اپنی اہلیہ سے اچانک ملاقات کرکے اُسے زندگی کا بہترین تحفہ دیا۔
وسیم اکرم نے اہلیہ کے اس خوبصورت ٹوئٹ کے جواب میں جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں بھی آپ کو اور عائلہ کو بہت زیادہ مِس کرتا ہوں۔‘
