اُردو شعیب اختر نے جنوبی وزیرستان کی ننھی فٹبالر کی تصویر شیئر کردی By The Pak Sports - February 2, 2021 0 908 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے انسٹاگرام پر جنوبی وزیرستان کی بچی کی فٹبال کھیلتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔ شعیب اختر نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ جنوبی وزیرستان کی یہ تصویر بہت ہی آسان سی لگتی ہے اور اس پر ہر جگہ امید لکھی ہوئی ہے، ماشا ﷲ۔ شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ’پاکستان‘ ’مستقبل‘ اور ’نئے زمانے‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ اس تصویر کو ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور متعدد کمنٹس بھی لکھے۔