شاہین شاہ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا

0
600

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کا ٹیسٹ کرکٹ میں 16 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے یہ ریکارڈ ہرارے ٹیسٹ کے پہلے روز برابر کیا، زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میچ کے آغاز پر شاہین شاہ کو اپنی 50 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے محض دو وکٹیں درکار تھیں۔

شاہین شاہ نے پہلی اننگز میں زمبابوے کے 4 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جہاں شاہین شاہ آفریدی اور وسیم اکرم نے 16 میچوں میں اپنی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں وہیں دونوں کی عمریں بھی ایک ہی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور وسیم اکرم نے یہ اہم سنگِ میل محض 21 برس کی عمر میں عبور کیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں تیز رفتاری سے 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستانی باؤلرز میں یاسر شاہ پہلے نمبر پر ہیں انہوں نے یہ کارنامہ 9 ٹیسٹ میچز میں انجام دیا تھا جبکہ وقار یونس نے 12 ٹیسٹ میچز میں سنگ میل عبور کیا تھا۔