شاہین شاہ آفریدی کی پاکستان ٹیم میں واپسی کتنی قریب؟

0
515
شاہین شاہ آفریدی کی پاکستان ٹیم میں واپسی کتنی قریب؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی نئی پریکٹس ویڈیو دیکھ کر مداحوں نے ان کی ٹیم میں واپس آنے کی اندازے لگانے شروع کردیے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہین آفریدی نے اپنی بولنگ پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی جس پر مداحوں نے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر کی اسپیڈ اور رنر اپ کا انداز برقرار ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ کچھ لکھا تو نہیں کہ وہ مکمل طور پر کب تک ٹیم  کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم مداح ان کے رِدھم کو دیکھ کر اندازہ لگا رہے ہیں فاسٹ بولر بہت جلد گرین شرٹ پہنے ہوئے میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران گھٹنے کی انجری کے باعث شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیا تھا۔