شاہنواز دھانی کی 4 زبانوں میں ٹوئٹس

0
595

پی ایس ایل کے سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی نے مداحوں کی محبت پر چار مختلف زبانوں میں ٹوئٹس کیے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹس میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنا ایوارڈ والدہ اور مرحوم والد کے نام کیا۔

شاہنواز دھانی نے اپنے ٹوئٹس میں لکھا کہ ’الحمداللہ ، آج میں اپنے تمام مداحوں کا بہت بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے بہت زیادہ پیار دیا اور سپورٹ کیا۔‘

انہوں نے لکھا کہ آپ سب کی سپورٹ سے مجھے کافی حوصلہ ملا اور آج میں پی ایس ایل کا بہترین بولر قرار پایا۔

انگریزی میں کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے اپنا ایوارڈ والدہ اور مرحوم والد کے نام کیا۔

ایسے ہی انہوں نے سندھی اور سرائیکی میں بھی مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔

سرائیکی میں کیے گئے ٹوئٹس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں شکرگزار ہے انہاں تمام جنوبی پنجاب آلے بھِراواں دا ، دوستاں دا، جنہاں ساکو اپنڑیاں دعاواں وچ یاد رکھا ، ہر مقام تے میکوں عزت ڈتی، میں تواڈا سب دا دل تو شکریہ ادا کریندا تے امید رکھیندا تُساں سب اپنڑی سپورٹ ایوے کیتی رکھیسوں ساکو۔‘

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔