شاہد آفریدی کیلئے آج کا دن یادگار کیوں؟

0
655

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 2005  میں آج کے ہی دن پاکستان کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری اسکور کی تھی۔

آئی سی سی نے اس تاریخی دن کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2005  میں شاہد آفریدی نے آج کے ہی دن 45 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی، ان کی اس جارحانہ اننگز میں 9 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

آئی سی سی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ آج کے دن کو وہ تہہ دل سے یاد کیے ہوئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ اُن کے کرئیر کی یادگار اننگز ہیں جو انہیں خود بھی بہت پسند ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے 2005  میں بھارت کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔