شاہد آفریدی کو ملتان سلطانز کے کھلاڑی یاد آنے لگے

0
738

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کو ابوظبی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شامل کھلاڑی یاد آنے لگے۔

یاد رہے کہ ابوظبی میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کیلئے ملتان سلطانز، مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی انجری کے باعث خدمات سے محروم ہوگئی تھی۔

اب ملتان سلطانز کے پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے پر شاہد آفریدی بھی ٹیم کو یاد کرنے لگے اور خواہش کی کہ کاش میں بھی ابوظبی میں ہوتا۔

شاہد آفریدی کیلئے علی ترین نے ٹوئٹ کیا کہ وہ ان میچز میں شاہد آفریدی  کو بہت مِس کررہے ہیں۔

علی ترین کے ٹوئٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بھی اپنی ٹیم کو یاد کررہے ہیں اور یہ حسرت ہی رہ گئی کہ وہ بھی ابوظبی میں کھیل رہے ہوتے۔

شاہد آفریدی نے ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ان کی ٹیم بہترین کرکٹ کھیل کر شائقین کرکٹ کو خوش کرے گی