شاداب خان اور انگلش کاؤنٹی سسیکس کا معاہدہ، سارہ ٹیلر خوشی سے نہال

0
348
شاداب خان اور انگلش کاؤنٹی سسیکس کا معاہدہ، سارہ ٹیلر خوشی سے نہال

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے انگلش کاؤنٹی سسیکس کے ساتھ معاہدہ کیا تو سابقہ برطانوی ویمن کرکٹ وکٹ کیپر سارہ ٹیلر خوشی سے نہال ہوگئیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کاؤنٹی سسیکس اور شاداب خان کے معاہدے کی خبر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سارہ ٹیلر جو انگلش کاؤنٹ سسیکس کی جانب سے کوچنگ کرتی ہیں نے ٹوئٹر کے علاوہ انسٹاگرام پر بھی اس سے متعلق اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے گرم جوشی کا اظہار کیا۔

شاداب خان اور انگلش کاؤنٹی سسیکس کا معاہدہ، سارہ ٹیلر خوشی سے نہال

خیال رہے کہ پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا ٹی ٹوئنٹی لیگ ویٹیلیٹی بلاسٹ کے مکمل سیزن کے لیے انگلش کاؤنٹی سسیکس کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔