سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی تعداد محدود کر دی گئی

0
1197

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی تعداد محدود کر دی گئی جس کے بعد آسٹریلیا بھارت ٹیسٹ اب صرف 25 فیصد تماشائی دیکھ سکیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 38 ہزار تماشائیوں والے اسٹیڈیم میں روزانہ 9 ہزار 5 سو تماشائی آسکیں گے۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ نیو ساؤتھ ویلز کے مشورے پر فیصلہ کیا گیا ہے، نیو ساؤتھ ویلز میں کورونا وائرس کے کیسز کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ پہلے سے خریدی گئی ٹکٹوں کو ری فنڈ کیا جائے گا اور ٹکٹیں دوبارہ فروخت کی جائیں گی جبکہ موجودہ ٹکٹ ہولڈرز کو ترجیح دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پنک ٹیسٹ میچ 7 جنوری سے شروع ہو گا۔