سلمان خان نے مجھے دھوکا دیا: سومی علی کا انکشاف

0
736

سابقہ بھارتی اداکارہ، ماڈل اور فلم ساز سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اُنہیں دھوکا دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی آرٹسٹ سومی علی ماضی میں فلوریڈا سے بھارت صرف سلمان خان سے شادی کرنے کے مقصد کے لیے آئی تھیں۔

سومی علی نے اپنے انٹریو کے دوران انکشاف کیا کہ ’سلمان خان نے اُنہیں دھوکا دیا تھا جس کی وجہ سے اُن کا رشتہ ٹوٹا اور پھر اُنہوں نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کی۔

سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں، تاہم اُنہوں نے پانچ سالوں میں سلمان خان سے بات نہیں کی۔

سومی علی نے یہ بھی کہا کہ وہ بالی ووڈ کا حصہ بننے کے لیے بھارت نہیں آئی تھیں بلکہ سلمان خان سے شادی کرنا اُن کا مقصد تھا۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ  جب سلمان خان نے ہی مجھے دھوکا دے دیا تھا تو میں بھارت میں رُک کر کیا کرتی، اس لیے میں نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔‘

 یاد رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ، مصنفہ اور فلم میکر سومی علی نے بالی ووڈ میں ایک مختصر عرصے کے دوران کام کیا۔

انہوں نے 1990 کے عشرے کے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا اور سلمان خان کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے خبریں زوروں پر رہیں۔

سومی علی نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ فلوریڈا سے بھارت صرف سلمان خان سے ملنے آئیں تھیں، انہیں پوری اُمید تھی کہ وہ بالی ووڈ میں جگہ بنانے اور سلمان خان سے شادی کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی مگر ایسا نہیں ہو سکا۔

سومی علی نے بتایا تھا کہ اُن کی عمر 16 سال تھی جب انہوں نے سلمان خان کی پہلی فلم ’میں نے پیار کیا‘ دیکھی اور دیکھتے ہی انہیں لگا کہ سلمان اُن کے خوابوں کے شہزادے ہیں، اُسی رات انہوں نے خواب بھی دیکھ لیا کہ اُن کی سلمان خان سے شادی ہوگئی ہے۔

اگلی صبح ہوتے ہی سومی علی نے اپنا سوٹ کیس نکالا اور اپنی والدہ کو بتایا کہ وہ بھارت ایک اداکار سے شادی کرنے جارہی ہیں۔

بھارت آنے کے بعد سومی علی نے کچھ ماڈلنگ اسائنمنٹس کیےاور کچھ فلموں میں کام کیا جس کے بعد اُن کی ملاقات بلآخر سلمان خان سے ہو ہی گئی اور اس کے بعد ان کے درمیان ملاقات کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا۔

سلمان خان اور سومی علی کی دوستی کا رشتہ زیادہ وقت تک نہ چل سکا اور جلد ہی دونوں کی راہیں جُدا ہوگئی تھیں۔

اس حوالے سے سومی علی کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے بریک اپ کی وجہ ایشوریہ ہیں جو ہم دونوں کے بیچ آگئی تھیں۔