سرفراز خان کو بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل نہ کرنے پر بلآخر سلیکٹرز نے خاموشی توڑ دی

0
382
Sarfaraz Khan

بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل شاندار بیٹنگ کرنے والے سرفراز خان کو ٹیم میں منتخب نہ کرنے کی وجہ سے متعلق سلیکٹرز نے بلآخر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بورڈ کے سلیکٹر شری دھرن شرتھ نے کہا کہ سرفراز خان یقینی طور پر ہمارے ریڈار پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر سرفراز کو موقع مل جائے گا، ٹیم کے انتخات کے وقت ہمیں جگہوں اور بیلنس کو دیکھنا پڑتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچوں کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں سرفراز خان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دیگر 2 ٹیسٹ میچوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جس کے لیے سرفراز خان کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل بھارت کے سابق کرکٹرز نے بھی سرفراز خان کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچز فروری اور مارچ میں شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ سرفراز خان فرسٹ کلاس کرکٹ کے 37 میچوں میں 3505 رنز بنا چکے ہیں، انہوں نے 13 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔