سرفراز احمد کا محمد عامر کیلئے سالگرہ کا منفرد پیغام

0
868

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فاسٹ بولر محمد عامر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سرفراز احمد نے محمد عامر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہیپی برتھ ڈے بابو۔‘

انہوں نے اپنے پیغام میں دعائیہ کلمات بھی لکھے۔ جس کے جواب میں عامر نے سرفراز احمد کو بابو کہہ کر ہی مخاطب کیا اور شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عامر کو ایک بہترین تصویر کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی، جسے عامر نے خود بھی بہت پسند کیا۔

آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کی  147 میچز میں نمائندگی کرنے والے محمد عامر کو 29 ویں سالگرہ مبارک ہو۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی میں بھی محمد عامر کی پرفارمنس کو سراہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں محمد عامر نے یہ کہتے ہوئے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی کہ وہ موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ ذہنی دباؤ میں کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔