سرفراز احمد بیٹے کیساتھ چلنے پر کیسا محسوس کرتے ہیں؟

0
1053

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے بیٹے کے ساتھ لی گئی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے پاکستان سُپر لیگ کے دوران لی گئی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں سرفراز احمد اسٹیڈیم میں موجود ہیں جبکہ اُن کے ہمراہ اُن کا بیٹا بھی ہے۔

سرفراز احمد نے باپ بیٹے کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ کا بیٹا آپ کے ساتھ چلے تو یہ سب سے اچھا احساس ہوتا ہے۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں ’ماشاءاللّہ‘ بھی لکھا۔

 واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔