زلمی نے ہدف کے تعاقب کی بہترین کوشش کی، ڈیرن سیمی

0
1049

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ فائنل میں ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرنے کی بہترین کوشش کی ہے۔

انہوں نے پشاور زلمی ٹیم کے ہمراہ ایک گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پی ایس ایل کا سیزن 6 جیتنے پر میں ملتان سلطانز کو مبارکباد دیتا ہوں۔‘

ڈیرن سیمی نے لکھا کہ اپنی ٹیم کیلئے میں یہی کہوں گا کہ آپ سب نے ایک اور زبردست مہم پر اچھی طرح لڑا۔

انہوں نے کہا کہ حالانکہ ہم سب مایوس ہیں لیکن اپنا سر اونچا رکھیں تاکہ اگلے سیزن میں مضبوطی سے واپسی ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔