رواں مالی سال کے 9 ماہ میں چیئرمین پی سی بی کے اختیاراتی اخراجات کی تفصیلات

0
819

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کے مالی سال کے 9 ماہ کے اختیاراتی اخراجات کی تفصیلات پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کے 9 ماہ کے اخراجات کی جاری تفصیلات کے مطابق انہوں نے مالی سال کے 9 ماہ میں 85 لاکھ 92 ہزار 718 روپے خرچ کیے۔

اس طرح احسان مانی نے اوسط ایک ماہ میں 9 لاکھ 54 ہزار روپے خرچ کیے۔

تفصیلات کے مطابق رہائش کی مد میں 33 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد خرچ کیے گئے، سیکیورٹی گارڈ اور ملازمین کی مد میں 5 لاکھ 24 ہزار روپے خرچ ہوئے۔

علاج معالجہ کے لیے احسان مانی نے 81 ہزار 8 سو روپے خرچ کیے گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 8 لاکھ 38 ہزار روپے، غیرملکی دوروں پر 16 لاکھ 17 ہزار 533 روپے سے زائد، اندرون ملک سفر پر 15 لاکھ 99 ہزار روپے خرچ کیے۔

اسی طرح بزنس انٹرٹینمنٹ کی مد میں 2 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی۔

رواں مالی سال میں گورننگ بورڈ کے اجلاس پر اب تک 10 لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوچکی ہے۔