ذیشان اشرف کا قلندرز کیلئے کچھ کرنے کا عزم

0
1239

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز ذیشان اشرف کا کہنا ہے کہ قلندرز کا حصہ بننے پر خوش ہوں لاہور قلندرز کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

لاہور قلندرز کے ذیشان اشرف اور معاذ خان پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔

ذیشان اشرف نے کہا کہ محمد حفیظ اور فخر زمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں اس بار لاہور قلندرز کو جتوائیں گے۔

دوسری جانب کرکٹر معاذ خان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز پلئیرز ڈیویلپمنٹ سے شناخت بنائی اب پی ایس ایل میں شناخت بنانا ہے،

 انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بھی کھیلنے پر خوشی ہے۔