دھانی کی نئی تصویر پر مداحوں کے دلچسپ کمنٹس

0
720

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل شاہنواز دھانی نے ساتھی بولرز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس پر ان کے مداح دلچسپ کمنٹس کر رہے ہیں۔

شاہنواز دھانی نے نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، ارشد اقبال اور حارث رؤف کے ہمراہ ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی ٹیم میں شامل فاسٹ بولرز کو تیز ترین بیٹری قرار دیا، انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان کی پیسر بیٹری‘

اس خوبصورت تصویر پر شائقین کرکٹ اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اتنا سارا ٹیلنٹ ایک ہی تصویر میں سمایا ہوا ہے۔

کچھ شائقین کرکٹ کو اس بیٹری میں ’جنریٹر‘ حسن علی کی شدید کمی محسوس ہوئی۔

یاد رہے کہ اندورنِ سندھ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی نے پاکستان سُپر لیگ کے سیزن6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی شاندار بولنگ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔