دورہ نیوزی لینڈ کے بعد قومی ٹیم آکلینڈ سے براستہ دبئی، لاہور پہنچ گئی

0
1141

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد آکلینڈ سے براستہ دبئی، لاہور پہنچ گیا ہے۔

لاہور پہنچنے والے اسکواڈ میں ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت 20 ارکان شامل ہیں۔

سابق کپتان اظہر علی، عابد علی، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ اور ظفر گوہر بھی لاہور پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔

یاسر شاہ، حارث سہیل، شاہین شاہ آفریدی اور دورہ کے دوران قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی لاہور پہنچے ہیں۔

اس سے قبل آج صبح بیٹنگ کوچ یونس خان کی قیادت میں سابق کپتان سرفراز احمد، شان مسعود، فواد عالم اور سہیل خان کراچی پہنچے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس صرف ایک ٹی 20 میچ میں فتح اپنے نام کرسکی۔