دورہ جنوبی افریقہ کی تیاری کیلئے ٹریننگ کیمپ میں انٹرا اسکواڈ میچ

0
602

دورہ جنوبی افریقہ کی تیاری کے لیے ٹریننگ کیمپ میں انٹرا اسکواڈ ون ڈے کرکٹ میچ بابر الیون اور شاداب الیون کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

 شاداب الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بابر الیون میں کپتان بابراعظم، حیدرعلی، امام الحق ، محمد رضوان اور سعود شکیل سمیت فہیم اشرف، آصف علی، عثمان قادر، محمد عمران، حارث رؤف، محمد حسنین، خوشدل شاہ، زاہد محمود، نسیم شاہ شامل ہیں۔

شاداب الیون میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ اور سرفراز احمد، دانش عزیز، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ سمیت وسیم جونئیر، ارشد اقبال، شاہنواز دھانی، عماد بٹ، شرجیل خان اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کےخلاف پاکستان کو تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز 2 اپریل کو ون ڈے میچ سے ہوگا۔