دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

0
774

دورۂ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے،  شعیب ملک اور وہاب ریاض ایک بار پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

آل راؤنڈر عماد وسیم اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کی اسکواڈز میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد عباس ایک بار پھر اسکواڈز میں شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا، تابش خان، دانش عزیز اورآصف علی اسکواڈز میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔

فخر زمان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں شامل ہیں جبکہ اعظم خان کو پہلی مرتبہ قومی اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے ، وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کاحصہ ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق قومی اسکواڈمیں شامل ٹیم منجمنٹ اور کھلاڑی 23 جون کو انگلینڈ روانہ ہوں گے، پی ایس ایل میں شرکت کرنےوالےکھلاڑی 25 جون کو ابوظہبی سےانگلینڈ جائیں گے۔

انگلینڈ میں 3 ون ڈے 8 ،10 اور 13 جولائی کو کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز 16 ، 18 اور 20 جولائی کو ہوں گے۔

قومی ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی جہاں وہ 27 جولائی سے 3 اگست تک 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز کے کیخلاف پہلا ٹیسٹ12 اگست، دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے ہوگا۔