خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، عابد، عمران

0
867

زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے، اوپنرز عابد علی اور عمران بٹ کا کہنا ہے کہ وہ خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں بہترین کھیل پیش کرنے کے لئے پر امید ہیں۔

دورۂ زمبابوے کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ جاری ہے، کرکٹرز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹرز عابد علی اور عمران بٹ نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ بہت اچھا جا رہا ہے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز بہت مدد کر رہے ہیں۔

عابد علی نے کہا کہ خود کو کنڈیشنز کا عادی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کےخلاف ٹیسٹ سیریز جیتی، زمبابوے میں بھی تسلسل برقرار رکھیں گے۔

فیلڈنگ کوچ عتیق الزمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پرجوش طریقے سے ٹریننگ میں مصروف ہیں، کھلاڑی روزے رکھ کر بھی ٹریننگ کررہے ہیں۔

کیمپ میں میچ سیناریو میں بھی ٹریننگ کی جارہی ہے کیمپ 20 اپریل تک جاری رہے گا۔