حفیظ نے قومی ٹیم کے کوچز کے ساتھ گالف کھیلی

0
1116

کرکٹر محمد حفیظ نے لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کے ہمراہ مقامی کلب میں گالف کھیلی۔

محمد حفیظ کے ساتھ بولنگ کوچ وقار یونس ، ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن بھی موجود تھے۔

حفیظ اور کوچز نے لاہور میں چھائی دھند کے باوجود گالف میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت گالف کھیل کر انجوائے کرتے ہیں، کھیل سے لطف اندوز ہو تو سردی سے مشکل نہیں ہوتی ۔