حسن علی نے ڈیل اسٹین کو پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا

0
1093

پاکستانی کرکٹر، پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی کی جانب سے ساؤتھ افریقن کرکٹر، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی ڈیل اسٹین کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے سسپینس سے بھرپور سنسنی خیز میچز جاری ہیں جنہیں پاکستان کے کرکٹ شائقین سمیت دنیا بھر سے کرکٹ کے متوالوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

پی ایس ایل میں جہاں میچز کے دوران کھلاڑیوں میں جیت کی دوڑ اور تناؤ دیکھا جا سکتا ہے وہیں میچ کے بعد قومی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان  دوستیاں بھی خوب رنگ جما رہی ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی کی جانب سے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں غیر ملکی کھلاڑی، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ ڈیل اسٹین کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔

حسن علی کی جانب سے اپنے اس ٹوئٹ کے کیپشن میں  ڈیل اسٹین کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’ ڈیل ، آپ میرے پسندیدہ ہیں، بس اتنا ہی اور یہی میرا ٹوئٹ ہے۔‘

واضح رہے آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان دوپہر 2 بجے ہو گا جبکہ دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین شام سات بجے کھیلا جائے گا۔