حارث سہیل کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک

0
1192

پاکستانی بیٹسمین حارث سہیل انگلینڈ پہنچنے کے بعد فٹنس مسائل سے دوچار، پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حارث سہیل بائیں ٹانگ میں درد محسوس کر رہے ہیں،وہ آج اور کل ٹریننگ سیشنز میں شریک نہیں ہوں گے ۔

پی سی بی نے بتایا کہ حارث سہیل نے ٹانگ میں تکلیف کے باعث دونوں انٹرا اسکواڈز میچز میں بھی حصہ نہیں لیا،ان کے ری ہیب کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ایم آر آئی اسکین کل کارڈف میں ہو گا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہی حارث کے پہلے ایک روزہ میچ میں دستیابی کا فیصلہ ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے دن ڈے میں حارث سہیل کی جگہ مڈل آرڈر میں صہیب مقصود کو موقع دیا جا سکتا ہے۔