حارث رؤف کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل

0
1046

قومی کرکٹر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔

انہوں نے یہ اعزاز گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف میچ میں حاصل کیا۔یہی نہیں بلکہ وہ پاکستان کی جانب سے کم ترین میچوں میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے  تیسرے بولر بن  گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں سعید اجمل نے 68 ، عمر گل نے بھی 68 میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں حارث رؤف نے 71 میچوں میں یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔

حارث رؤف نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کا شکر ہے،کافی خوش ہوں، محنت کی تھی اس کا صلہ ملا، اس میدان پر ہی کیریئر شروع کیا، یہیں 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام کوچز اور ساتھ دینے والوں کو کریڈٹ دیتا ہوں، عاقب جاوید اور لاہور قلندرز نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

حارث رؤف نے کہا کہ پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کےلیےآیا تھا تونہیں سوچا تھا کہ منتخب ہوجاؤں گا، لاہور قلندرز میرے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوا۔

نوجوان کرکٹر نے کہا کہ آئندہ بھی یہی ہدف ہے کہ اپنی ٹیم کیلئے بہترین سے بہترین پرفارم کروں۔