اُردو حارث رؤف انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر By The Pak Sports - December 6, 2022 0 577 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہو رہا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز حارث رؤف کے ایم آر آئی اسکین کیے گئے تھے۔ پی سی بی کے مطابق حارث رؤف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے۔ حارث رؤف نے ٹانگ میں کھنچاؤ کے باعث انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بولنگ بھی نہیں کی تھی۔