جیت تو اس بار اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہے، حسن علی

0
866

قومی کرکٹر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی کا کہنا ہے کہ اس سیزن جیت تو ان ہی کی ٹیم کی ہے۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے مختلف طریقوں سے جشن مناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور اپنے اسنیک ویڈیو اکاؤنٹ کی تفصیلات دیں اور مداحوں کو اس اکاؤنٹ کو فالو کرنے کا کہا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترانے کے بول لکھتے ہوئے کہا کہ ’پرستاروں کتنا رولا ڈالو گے، جیت تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہے اس بار ‘

حسن علی نے لکھا کہ ’اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے ’اسنیک کرکٹ پاوری‘ جوائن کریں کیونکہ یہاں کرکٹ کا سب سے بڑا جشن بھی ہے۔‘

انہوں نے اسنیک ویڈیو پر اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے پشاور زلمی کا بھرکس نکال دیا تھا، کپتان عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے ریکارڈ 248 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پورا کرنے میں پشاور زلمی میں ناکام رہی تھی۔