جوتا اٹھا کر جشن کیوں منایا؟ صارف کا تبریز شمسی سے سوال

0
360
PSL

ٹوئٹر صارف نے جنوبی افریقا کے کرکٹر تبریز شمسی سے سوال کیا کہ جوتا اٹھا کر جشن منانے کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبریز شمسی نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بولر وکٹ لیتا ہے تو کبھی کبھار امپائر تھرڈ امپائر سے تصدیق کرتا ہے یہ آؤٹ ہے کہ نہیں ہے۔

تبریز شمسی نے کہا کہ اسی طرح میں بھی تھرڈ امپائر کو نمبر ملاتا ہوں اور پوچھتا ہوں یہ آؤٹ ہے کہ نہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے تبریز شمسی نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، جوتے سے فون ملانا جشن کے اظہار کا طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ تبریز شمسی وکٹ لینے کے بعد اپنا جوتا اتار کر نمبر ڈائل کرتے ہیں اور اسے کان سے لگاتے ہیں۔