جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی بھی محمد رضوان کے فین ہوگئے

0
831

جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی بھی قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کے فین ہوگئے ہیں۔

انہوں نے پی سی بی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’محمد رضوان اب بھی بلاتعطل اسکور کر رہے ہیں، رضوان اب آپ کسی اور کو بھی موقع دیں۔‘

تبریز شمسی نے محمد رضوان کو ٹیگ کرتے ہوئے ازراہِ مذاق لکھا کہ ’بھائی مذاق مذاق میں رنز ہی اسکور کیے جارہے ہو کسی اور کو بھی موقع دو اب۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’انہیں بھی اپنی پرفارمنس سے زندہ رہنا ہے۔‘

واضح رہے کہ محمد رضوان گذشتہ کئی ماہ سے پاکستانی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی سیریز سے آخری گیارہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے554رنز بنائے ہیں۔

زمبابوے کیخلاف پہلےٹی 20 میچ میں بھی رضوان نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں جس نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔