اُردو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز، پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی تیاریاں جاری By The Pak Sports - March 31, 2021 0 1024 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی میزبان ملک میں تیاریاں جاری ہیں۔ قومی کرکٹرز نے تیسرے روز بھی پریکٹس سیشن کا انعقاد کیا جس میں کرکٹرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی جم کر ٹریننگ کی۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی مہمان ٹیم کے خلاف تیاریوں میں مشغول دکھائی دی۔ پروٹیز کے کھلاڑیوں نے بھی ٹریننگ سیشن منعقد کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی جس کا آغاز سنچورین سے ہوگا۔