SPORTS جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان پہلے ٹیسٹ کے دوران متوقع By The Pak Sports - January 21, 2021 0 926 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان پہلے ٹیسٹ کے دوران کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ دورہ پاکستان پر آئی ہوئی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے خلاف پاکستان کو خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔ ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی 3 فروری کو لاہور میں بائیو سیکورببل میں آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بھی ڈومیسٹک پرفارمرز کو جگہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیم میں فخرزمان کی بھی واپسی کا بھی امکان ہے، جبکہ محمد حفیظ کی شمولیت دستیابی سے مشروط ہے۔ اسی طرح صہیب مقصود، شرجیل خان، اعظم خان، ذیشان ملک، زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 11، 13 اور 14 فروری کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔