سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر قومی ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔
اعجاز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دورۂ نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان ٹیم کا اعتماد اور مورال نیچے گیا تھا،ٹیم نے ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر جنوبی افریقہ کو شکست دی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات یہ ہے کہ فخر زمان کو کھیلنے کی سمجھ آ گئی ہے، پاکستان ٹیم کے لئے مثبت چیز یہ ہے کہ فخر زمان پرفارم کر رہا ہے، جبکہ ٹاپ آرڈر میں بابر اعظم اور محمد رضوان پہلے ہی پرفارم کر رہے ہیں۔
اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہی ہے اسے آسان نہیں لینا چاہیے ۔
انہوں نے بتایا کہ زمبابوے نے پاکستان آکر بھی ایک میچ جیتا ہوا ہے۔