پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن کے کھیل کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا، جنوبی افریقا کی دو قیمتی وکٹیں حسن علی اور یاسر شاہ نے جلد ہی حاصل کرکے میچ میں پاکستان کی گرفت مزید مضبوط کردی ہے۔
جنوبی افریقا نے چوتھے دن اپنی 187 رنز، 4کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حسن علی نے مہاراج کو انفرادی اسکور 2 رنز سے آگے بڑھانے نہ دیا اور انہیں بولڈ کردیا۔
جنوبی افریقا کے کپتان ڈی کوک بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 2 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔
کھانے کے وقفے سے کچھ دیر قبل جبوبی افریقا کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ گری جب جارج لین 11 رنز اور ربادا ایک رن بنا کر نعمان علی کا شکار بنے۔
مہمان ٹیم نے 8 وکٹیں کھودینے کے بعد اب سے تھوڑی دیر پہلے تک پاکستان کے خلاف برتری 82 رنز کی حاصل کر لی ہے جبکہ اس کی ابھی مزید 2 وکٹیں باقی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ کے کامیاب ترین بولر یاسر شاہ ہیں جنہوں نے ابھی تک 4 وکٹ حاصل کی ہیں جبکہ نعمان علی نے 3 اور حسن علی نےایک وکٹ حاصل کی ہے۔