ثانیہ مرزا کا ’اسپائیڈر مین‘ کون؟

0
1519

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کو ’اسپائیڈر مین‘ قرار دے دیا۔

ثانیہ مرزا نے پریکٹس سیشن کے بعد اپنے ’اسپائیڈر مین‘ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔

ثانیہ مرزا کا ’اسپائیڈر مین‘ کون؟

ثانیہ مرزا نے اپنی میک اپ کے بغیر بیٹے اذہان کے ہمراہ تصویر شیئر کی، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اذہان کی ٹی شرٹ پر اسپائیڈر مین بنا ہوا ہے۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’ پریکٹس سیشن کے بعد وہ اپنے اسپائیڈرمین کے ہمراہ لطف اندوز ہورہی ہیں۔‘

اس سے قبل شعیب ملک نے بیٹے کے ہمراہ اسپائیڈر مین بنے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ثانیہ مرزا کی آواز بھی سنائی دے رہی تھی کہ وہ شعیب ملک اور بیٹے کی لڑائی سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

شعیب ملک کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں شعیب ملک خود اسپائیڈرمین جبکہ اذہان منی کیپٹن بنے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا بیٹے کے ہمراہ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔