ثانیہ مرزا نے منفرد انداز کی وڈیو شیئر کردی

0
1072

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا طریقہ اچھی طرح جانتی ہیں۔ اس بار انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی نئے انداز کی وڈیو شیئر کی جو ان کے مداحوں کو بےحد پسند آرہی ہے۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی وڈیو شیئر کی جس میں وہ کئی مختلف لباس، میک اپ، اور ایکشن میں نظر آرہی ہیں۔

وڈیو میں ثانیہ مرزا روایتی، مغربی اور کھیلوں سے متعلق لباس پہنے ہوئے انتہائی خوشگوار موڈ میں ہیں۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی وڈیو کو کچھ ہی دیر میں 1لاکھ61 ہزار سے زائد بار لائک کیا گیا جبکہ متعدد لوگوں نے انہیں تعریفی کمنٹس بھی لکھے۔