ثانیہ مرزا بھی انگین آلتان کی فین ہوگئیں

0
762

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان کی فین ہوگئیں۔

ثانیہ مرزا نے انگین آلتان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی حالیہ پوسٹ کو لائک کیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بھی سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سحر میں مبتلا ہیں۔

انگین آلتان نے ’سنڈے لُک‘ کے کیپشن سے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جسے دنیا بھر میں موجود مداح پسند کررہے تھے۔

ثانیہ مرزا بھی انگین آلتان کی فین ہوگئیں

تصویر کو مداحوں کے علاوہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں انگین آلتان کے ساتھی اداکاروں نے بھی پسند کیا اور حیرت انگیز طور پر پاکستانی اداکارہ مائرہ خان نے بھی لائک کیا۔

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں 7 ملین فالوورز رکھنے والی شخصیات میں شامل ہوئی تھیں۔ ثانیہ مرزا انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی روٹین شیئر کرتی رہتی ہیں۔