تیسرا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

0
396
Cricket News

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اس لیے ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور امام الحق کی جگہ شان مسعود اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کرلے گی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین اور حارث رؤف

نیوزی لینڈ: کین ولیمسن (کپتان)، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساؤدھی اور لوکی فرگوسن