بھارتی کپتان روہت شرما نے مداح کو شادی کیلئے پرپوز کر دیا

0
492
Will You Marry Me?: Rohit Sharma Proposes To A Fan With Rose, Video Goes Viral

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے مداح کو شادی کے لیے پرپوز کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما ٹیم کے ساتھ ایئر پورٹ سے جا رہے تھے کہ ایک مداح ویڈیو بنا رہا تھا۔

روہت شرما نے مداح کو پھول دیا اور مذاحیہ انداز میں شادی کے لیے پرپوز کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پھول دیتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ یہ لو، آپ کے لیے، جس پر مداح نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی کپتان نے جاتے جاتے سوال کیا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔