بھارتی ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

0
410

بھارت میں معروف کرکٹر، سابق کپتان ویرات کوہلی کو گرفتار کیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ویرات کوہلی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے فین کے درمیان جھگڑے اور اس کے بعد قتل  کی خبر سامنے آئی تھی۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا تھا جہاں ویرات کوہلی اور روہت شرما کا مذاق اڑانے پر ایک دوست نے دوسرے دوست کو نشے کی حالت میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

ویرات کے جبرے فین کا دوسرے دوست کو قتل کرنا تھا کہ ٹوئٹر پر کوہلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔

ہیش ٹیگ اریسٹ کوہلی (کوہلی کو گرفتار کرو) بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا۔

اس ٹرینڈ میں جہاں روہت شرما کے مداحوں نے ویرات کوہلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا وہیں کوہلی کے مداحوں کی جانب سے بھی سابق کپتان کوہلی کا ٹوئٹر پر خوب ساتھ دیا گیا۔

کوہلی کے مداحوں کا ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ روہت شرما کے مداحوں کو ایسا ہیش ٹیگ چلانے پر شرم آنی چاہیے، قتل ویرات کے فین نے کیا ہے تو اس میں ان کا کیا قصور ہے۔