بھارتی ریسلر نے خودکشی کرلی

0
1022

بھارتی ریسلر رتیکا پھوگاٹ نے کُشتی میں شکست پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ریسلرز گیتا پھوگاٹ اور ببیتا پھوگاٹ کی ماموں زاد بہن رتیکا پھوگاٹ کو راجھستان میں منعقدہ کُشتی ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی پولیس کے مطابق رتیکا اپنے تایا کے گھر پر مقیم تھی، جہاں اس نے شکست کے بعد پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بتایا جارہا ہے کہ کُشتی کے مقابلے کے فائنل میں رتیکا کو ایک پوائنٹ سے شکست ہوئی تھی۔

کزن کی یوں اچانک موت کی گیتا پھوگاٹ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی اور کہا کہ میرے اہلِ خانہ کیلئے یہ ایک افسوسناک موقع ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رتیکا ایک بہادر، نڈر، ہونہار اور ذہین پہلوان تھی ہمیں نہیں معلوم کہ اس نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔

گیتا پھوگاٹ نے کہا کہ ہار جیت زندگی کا حصہ ہے لیکن ہمیں انتہائی قدم نہیں اٹھانا چاہیئے۔