بھارتی بیٹسمین کو ’بدقسمتی‘ نے آؤٹ کردیا

0
1035

بھارتی بیٹسمین چیتیشور پجارا انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عجیب طریقے سے آؤٹ ہو کر توجہ کا مرکز بن گئے۔

چنئی میں بھارت اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز چیتیشور پجارا نے پُل شاٹ کھیلا تو بال پاس ہی کھڑے انگلش فیلڈر کے کندھے سے لگ کر ہوا میں بلند ہوگئی جسے دوسرے فیلڈر نے کیچ کرلیا۔ 73 رنز پر بدقسمت طریقے سے آؤٹ ہونے پر بھارتی بیٹسمین نے غصے اور مایوسی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ چنئی میں جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے578 رنز بنائے ہیں جس کے جواب میں بھارت نے6 وکٹ کے نقصان پر 257 رنز بنالئے ہیں۔