بطور فاسٹ بولر اپنا نام بنانا چاہتا ہوں، حارث رؤف

0
1205

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کہتے ہیں کہ جارح مزاجی فاسٹ بولر کے لیے نارمل ہے جس کو وہ برقرار رکھیں گے اور وہ بطور فاسٹ بولر اپنا نام بنانا چاہتے ہیں۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وقت مل گیا ہے۔

حارث رؤف نے کہا کہ جس ملک جاتے ہیں وہاں کے قوانین پر عمل کرنا ہوتا ہے لیکن ابتدائی 14 روز سے متعلق کوئی منفی خیالات نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بولنگ کوچ وقار یونس اپنے تجربے سے آگاہ کرتے ہیں۔

حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے سیریز اچھی ہوگی جبکہ ہماری ٹیم کا بھی اچھا کامبی نیشن ہے۔